Pages

سٹاک مارکیٹ کیا ہے ؟




سٹاک مارکیٹ (Stock Market)  میں پبلک کمپنیوں (Public Companies)  کے حصص (Shares)  کی خرید و فروخت ہوتی ہے- حصص (Shares) کے کاروبار کے چار اجزاء ہوتے ہیں-

  1.  پبلک کمپنی (Public Company) 
  2. سٹاک مارکیٹ (Stock Market)
  3. بروکر (Broker)
  4. سرمایہ کار (Investor)

بروکرز اور سٹاک مارکیٹ سہولت کار کا کام کرتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو  پبلک کمپنیوں  کے حصص (Shares)  کی خرید و فروخت میں مدد دیتے ہیں- ذیل میں ان چاروں اجزاء کے مقاصد  اور ذمہ داریوں کا مختصر تعارف دیا گیا ہے-

  •     پبلک کمپنی (Public Company)

                                                         پبلک کمپنی حصص کے اجزاء کے زریعے سرمایہ وصول کرتی ہیں - جس کی مدد سے وہ نئے منصوبے شروع کرسکیں


  •      سٹاک مارکیٹ (Stock Market)

                                                             سٹاک مارکیٹ سہولت کار کا کام کرتی ہے اور اس کے بدلے میں فیس وصول کرتی ہے-

  •      بروکر (Broker)

                                       بروکرز سہولت کار کا کام کرتیے ہیں اور اس کے بدلے میں کمیشن وصول کرتے ہیں- 


  •    سرمایہ کار (Investor)
                                              حصص (Shares)  کی خرید و فروخت کے زریعے اورمنافع میں حصہ (Dividends) کے  زریعے سرمایہ میں اضافعہ کرتا ہے-




کراچی سٹاک ایکسچنج - تعارف




درج ذیل میں دنیا کی چند بڑی سٹاک ایکسچنج کا ذکر کیا گیا ہے-ان سٹاک ایکسچنجز میں سرمایہ کاری کا حجم کئی بلین ڈالرز تک ہوتا ہے-

  • نیویارک سٹاک ایکسچنج (New York Stock Exchange)
  • نسدک  (NASDAQ)
  • ٹوکیو سٹاک ایکسچنج (Tokyo Stock Exchange)
  • لندن سٹاک ایکسچنج (London Stock Exchange)
  • شنگائی سٹاک ایکسچنج (Shanghai Stock Exchange)
  • ہانگ کانگ سٹاک ایکسچنج (Hong Kong Stock Exchange)

پاکستان میں تیں سٹاک ایکسچنجز کام کر رہی ہیں-

  • کراچی سٹاک ایکسچنج (Karachi Stock Exchange)
  • لاھور سٹاک ایکسچنج (Lahore Stock Exchange)
  • اسلام آباد سٹاک ایکسچنج (Islamabad Stock Exchange)

ان تینوں سٹاک ایکسچنجز میں کراچی سٹاک ایکسچنج سب سے بڑی سٹاک ایکسچنج ھے- کیونکہ اس میں  سرمایہ کاری کا حجم ( تقریبآً 9 ارب روپے ) اور اندراج شدہ کپمنیوں (Listed Companies) کی تعداد ( تقریبآً 600 ) سب سے زیادہ ھے- کراچی سٹاک ایکسچنج ' کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ھے- اس کا قیام 1947 میں لایا گیا اور گذشتہ چند سالوں سے یہ دنیا کی بہترین سٹاک ایکسچنجز میں شمار ہوتی ھے-




کراچی سٹاک ایکسچنج میں سرمایہ کاری کا طریقہ کار




کراچی سٹاک ایکسچنج میں سرمایہ کاری کیلے کسی بروکر کے ساتھ اکاونٹ (Account) کھولنا پڑتا ھے-  بروکر منتخب کرتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاھیے-

  • کیا بروکر قابل اعتبار ھے؟   (?Registered Broker)
                                               ہمیشہ مشہور بروکر کا انتخاب کریں - سٹاک ایکسچنج میں رجسٹرد بروکر(Registered Broker) کا  انتخاب کریں-  بروکرز کی لسٹ Securities And Exchange Commission Pakistan کی ویب سائٹ پر دیکھی  جا سکتی ھے-
  بروکرز کی لسٹ کے لیئے یہاں کلک کریں-


  • بروکر کے ساتھ اکاونٹ کھولنے کیلے کتنی رقم درکار ھے ؟  (Minimum Capital Requirement)
                                                ھر سٹاک بروکر کے ساتھ اکاونٹ کھولنے کیلے مختلف رقم درکار ھرتی ھے-  کراچی سٹاک ایکسچنج کے ساتھ منسلک زیادہ تر سٹاک بروکرز کے ساتھ اکاونٹ کھولنے کیلےRs. 25000 کی رقم درکار ھرتی ھے-  ایکسچنج سے منسلک چند بروکرزاور ان کے ساتھ اکاونٹ کھولنے کیلے  درکار رقم کا ذکر ذیل میں آرہا ہے -

  • بروکر کا کمیشن کتنا ھے ؟ (Broker's Commission)
                                             مختلف  سٹاک بروکرز مختلف کمیشن وصول کرتے ہیں  -کمیشن کی رقم کا دارومدار زیادہ تر خریدے گئے یا فروخت کئے گئے شئیر (share) کی کیمت (Value) پر منحصر ھوتی ھے-  ایکسچنج سے منسلک چند بروکرز، ان کے ساتھ اکاونٹ کھولنے کیلے  درکار رقم اور ان کے کمیشن کا ذکر ذیل کے جدول میں کیا گیا ھے-



قارئین SECP کی ویب سائٹ پر بروکرز کی لسٹ سے  بروکر کا نام لے کر Google پر Search کر کے مزید  بروکرز کی معلومات لے سکتے ہیں-
 بروکرز آپ کو دو فارم دیتا ھے-
  1. CDC Sub Account Opening Form
  2. Account Opening with Broker Form
یہ فارم Fill کر کے ، ان کے ساتھ شناختی کارڈ کا کاپی لگا کے اور اپنے بنک منیجر (Bank Manager) سے اپنے بنک اکائونٹ (Bank Account) کی تصدیق کے بعد بروکر کے پاس فارم جمع کروانا ہوتا ھے-

ایک  ہفتہ کے اندر آپ کا اکاونٹ کھل جا تا ھے- اب آپ بروکر کو فون کرکے یا  بروکر کے مہیا کرکے Software کی مدد سے شیئرز Shares  کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں-




سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے فواعد و خد شات




معاشی آزادی ہر کوئی چاہتا ھے - ہر کوئی چاہتا ھے کہ پیسوں کی فکر سے آزاد ہو جائے - نوکری سے یہ حاصل کرنا بہت مشکل ھے - مہنگائی میں اضافہ کی شرع کی رفتار سے تنخواہ نہیں بڑھتی اور ھم یوں معاشی فکر میں جکھڑے رہتے ہیں- معاشی آزادی کے لیۓ ضروری ہے کہ ھم آمدن کے نۓ طریقے تلاش کریں- ایسے طریقے جن سے ھم 12 ،12 گھنٹے کام کرنے سے بھی بچ سکیں اور گھر کو ٹائم دے سکیں- اور سب سے بڑ کر معاشی طور آزاد ھو سکیں-