Pages

کراچی سٹاک ایکسچنج - تعارف




درج ذیل میں دنیا کی چند بڑی سٹاک ایکسچنج کا ذکر کیا گیا ہے-ان سٹاک ایکسچنجز میں سرمایہ کاری کا حجم کئی بلین ڈالرز تک ہوتا ہے-

  • نیویارک سٹاک ایکسچنج (New York Stock Exchange)
  • نسدک  (NASDAQ)
  • ٹوکیو سٹاک ایکسچنج (Tokyo Stock Exchange)
  • لندن سٹاک ایکسچنج (London Stock Exchange)
  • شنگائی سٹاک ایکسچنج (Shanghai Stock Exchange)
  • ہانگ کانگ سٹاک ایکسچنج (Hong Kong Stock Exchange)

پاکستان میں تیں سٹاک ایکسچنجز کام کر رہی ہیں-

  • کراچی سٹاک ایکسچنج (Karachi Stock Exchange)
  • لاھور سٹاک ایکسچنج (Lahore Stock Exchange)
  • اسلام آباد سٹاک ایکسچنج (Islamabad Stock Exchange)

ان تینوں سٹاک ایکسچنجز میں کراچی سٹاک ایکسچنج سب سے بڑی سٹاک ایکسچنج ھے- کیونکہ اس میں  سرمایہ کاری کا حجم ( تقریبآً 9 ارب روپے ) اور اندراج شدہ کپمنیوں (Listed Companies) کی تعداد ( تقریبآً 600 ) سب سے زیادہ ھے- کراچی سٹاک ایکسچنج ' کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ھے- اس کا قیام 1947 میں لایا گیا اور گذشتہ چند سالوں سے یہ دنیا کی بہترین سٹاک ایکسچنجز میں شمار ہوتی ھے-